۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین عسکر دیرباز-عضو خبرگان رهبری
 اسلامی نظام کا افتخار قرآن کریم کی اتباع کرنے میں ہے

حوزہ /  ایرانی مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کا افتخار قرآن کریم کی اتباع کرنے میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم یونیورسٹی کے چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین عسکر دیرباز نے شہر قم میں ’’دار الولایہ کمپلیکس‘‘ میں گریجویٹ طلباء کے قرآن و عترت مقابلوں کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قم یونیورسٹی اور وزارت علوم کو ان مقابلوں کو منعقد کرانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا:  قرآن مجید ایسی کتاب ہے کہ جس کے سامنے نہ صرف وزارت علوم بلکہ بزرگان کہ جنہیں معاشرے میں نائب امام کہا جاتا ہے ، بہت زیادہ عجز و انکساری کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:  خدا کا شکر ہے کہ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام میں ہمیں یہ توفیق نصیب ہوئی ہے کہ ہم قرآن کریم کی نورانی محافل کا حصہ بنیں۔

حجۃالاسلام عسکر دیرباز نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کو قرآن کریم کی اتباع کرنے کا افتخار حاصل ہے کیونکہ قرآن کریم وہ واحد آسمانی کتاب ہے جو کسی قسم کی تحریف کے بغیر ہمارے درمیان موجود ہے۔

انہوں نے کہا: تمام انبیاء کے معجزے ایک خاص وقت تک محدود تھے لیکن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ واله وسلم کا معجزہ تمام زمانوں اور تمام معاشروں میں جاری و ساری ہے۔

حجت الاسلام دیرباز نے کہا: قرآن کریم کے لیے مفسر کی ضرورت ہے اور ہم اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کا عقیدہ ہے کہ قرآن کریم کے مفسر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ واله وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام ہیں۔

مجلس خبرگان کے ممبر نے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی برکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی برکت سے قرآن وعترت کو بلند و بالا مقام حاصل ہوا ہے البتہ ہم ابھی رستے کی ابتدائی منازل میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .